کڑی کمان
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - سخت کمان جس کو بہت ہی زور سے کھینچنا پڑے؛ (مجازاً) مضبوط آدمی۔ ٹھہرے ہوئے ہیں قلب و جاں ابروئے یار الاماں کھینچی ہوئی کڑی کماں جیسے لچک لچک سی جائے ( ١٩٤٢ء، روحِ کائنات، ١٩٢ )
اشتقاق
پراکرت سے ماخوذ صفت 'کڑی' کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کمان' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٢ء کی "تفسیر عفت" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث